جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آسٹریلین اوپن، ٹینس اسٹار اینجلیک کربر انجری کے باعث میچ مکمل نہ کرسکیں

آسٹریلین

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ایڈیلیڈ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک اینجلیک کربر انجری کے باعث میچ مکمل نہ کرسکیں اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں لگی آگ سے آسٹریلین اوپن کے کوالیفائنگ مقابلے متاثر

پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے پہلے ایڈیلیڈ اوپن کے ٹائٹل کے لیے ویمن سنگل میں یوکرائن کی غیرمعروف کھلاڑی یسٹرمسکا کا سابق نمبر ون انجلیک کربر سے مقابلہ ہوا، جرمن کھلاڑی پہلے سیٹ میں چھ تین کی شکست کھا گئیں اسی دوران وہ تکلیف میں نظرآئیں کھیل جاری نہ رکھ سکیں۔

دوسرے سیٹ کے شروع ہوتے ہی کربر نے میچ ادھورا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور ایونٹ سے آؤٹ ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں