جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آسٹریا نے چار روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

چار روسی

یوکرین پر حملے کے بعد سے یورپ میں مبینہ روسی جاسوسوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، آسٹریا نے بھی چار روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

آسٹریا کی وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ آسٹریا نے ویانا میں کام کرنے والے چار روسی سرکاری ملازمین کی سفارتی حیثیت منسوخ کر دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چار روسی سفارت کاروں نے اپنی سفارتی حیثیت سے مطابقت نہ رکھنے والے اقدامات کیے ہیں اور انہیں ایک ہفتے کے اندر، جمہوریہ آسٹریا چھوڑ دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی کوریا یوکرین کے لیے فوجی تعاون میں اضافہ کرے : نیٹو سربراہ

سفارت کاروں میں سے دو ویانا میں روسی سفارت خانے میں کام کرتے تھے اور باقی دو اقوام متحدہ کے مستقل مشن سے تھے۔

آسٹریا کا دارالحکومت سرد جنگ کے دوران جاسوسوں کا گھونسلہ بن گیا تھا، مگر اب بھی اسے بین الاقوامی جاسوسی کے لیے مرکز سمجھا جاتا ہے۔

گزشتہ اتوار کو سلووینیا میں روس کے لیے جاسوسی کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران، دو جرمن شہریوں بشمول جرمنی کی اپنی انٹیلی جنس سروسز کا ایک ملازم کو جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں