جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آسٹریا : ویانا کے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

ویانا کے لاک ڈاؤن

ویانا : دارالحکومت کے چوتھے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے میئر نے 3 مئی سے چوتھے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں توسیع اور نرمی کے اختیارات صوبوں کو دے دیئے تھے۔

ویانا میں 3 مئی سے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز شاپنگ سینٹر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھل جائیں گے۔ ریسٹورنٹ، ہوٹل اور فٹنس سینٹر کے کھلنے کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کی لاک ڈاؤن اور اموات سے متعلق متنازعہ بیان کی تردید

تجارتی مراکز میں کام کرنے والوں کو اپنا کورونا ٹیسٹ ہفتہ میں ایک بار کرانا لازمی ہے۔ شاپنگ سینٹروں اور سرکاری دفتروں میں جانے والوں کو بھی اپنا کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

متعلقہ خبریں