جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عوام کو آٹے کی فراہمی میں مشکلات نہیں ہونی چاہیئے، وزیر اعظم کی ہدایت

آٹے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری روکنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم کی طلب و رسد سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خوراک خسر و بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر توانائی عمر ایوب اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے علاوہ دیگر حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں فاشسٹ نظریہ مسلط کیا جارہا ہے : عمران خان

اجلاس میں گندم کی پیداوار اور طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بحران پر قابو پانے کے لیے گندم درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

درآمدی گندم پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں مشکلات نہیں ہونی چاہیئے۔ گندم اور آٹے کی سرکاری نرخ پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو روکا جائے

متعلقہ خبریں