جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن کا دورانیہ تک بڑھا دیا گیا

آگاہی ویک برائے کورونا

لاہور : پنجاب میں آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن کا دورانیہ 25 جولائی تک بڑھا دیا گیا۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر عیدالاضحٰی کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے اسپیشل ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن کا دورانیہ 25 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سیکریٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ تمام شہری عیدالاضحٰی کے دنوں میں خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں۔ صرف ویکسینیشن ہی واحد اور مؤثر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں مزید 2 ہزار 158 افراد کورونا میں مبتلاء

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 247 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 592 ہوگئی، جبکہ مزید چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، جس نے کل اموات کی تعداد 10 ہزار 906 تک پہنچا دی ہے۔

متعلقہ خبریں