جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، رہبر کمیٹی برقرار ہے، بلایا گیا تو ضرور جائیں گے : ایاز صادق

رہبر کمیٹی برقرار

اسلام آباد : ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اکرم درانی نے اجلاس بلایا تو شرکت کریں گے، رہبر کمیٹی رہبر کمیٹی برقرار ہے، مولانا کی دستور تحریک میں شرکت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور مولانا عبد الواسع بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں : عبدالغفور حیدری کا چیلنج

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مولانا اسعد نے چائے پر بلایا، میں ذاتی حیثیت سے ملاقات کے لئے آیا، البتہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن بھی اچانک پہنچ گئے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ مولانا کی تحفظ دستور کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ قیادت کریگی، رہبر کمیٹی برقرار ہے، اکرم درانی نے مدعو کیا تو کوئی وجہ نہیں ساری جماعتیں شریک ہوں گی۔

سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ جانتے ہیں  کہ مولانا فضل الرحمٰن ہم سے ناراض ہیں مگر وہ روادار سیاستدان اور عالم دین ہیں۔

سردار ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دے رہے ہیں، البتہ پی ٹی آئی کی طرح غیر جمہوری راستہ اپناتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک یا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کرینگے، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں۔

متعلقہ خبریں