جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان 10 ملین فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

عائزہ خان 10 ملین فالوورز

کراچی: عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز حاصل کر لیے ہیں۔

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر یہ سنگ میل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اداکارہ عائزہ خان نے ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار کیا

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں ان کے بعد اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 90 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔

اداکارہ منال خان 78 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے اور سجل علی 72 لاکھ فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں منال خان اور احسن محسن کا ولیمہ ہوگیا، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

متعلقہ خبریں