سیاسی مخالفین کے بعد اب پاکستانی ماڈل ایان علی بھی سابق وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید شروع کردی ہے۔
ماڈل ایان علی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان دو عادات شاید مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے۔
دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے
پہلی میرے نام پر TRP کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)
دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)
چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی
جیسے پہلے نہیں بنتی تھی /1 pic.twitter.com/dDbvWEUQwi— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022
پہلی میرے نام پر ٹی آر پی کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت میں نہیں)، دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔
اپنےٹوئٹر پیغام میں ایان علی نے کہا کہ عمران خان چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر ان کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔