جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد : آزادی مارچ کے بینر لگانے پر دو افراد گرفتار

بینر

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کے اعلان کردہ آزادی مارچ کے خلاف وفاقی پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مارچ کے بینر آویزاں کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے سلسلے میں مارچ کے بینر لگانے والوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی مارچ کو مؤثر بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتیں آج سر جوڑیں گی

پولیس کا کہنا ہے کہ چند افراد دھرنے کے بینرز لگا رہے تھے، پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ نکلے۔ ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

پولیس نے مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتا کر کے بینرز بر آمد کر لیئے، پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔

تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزید چھاپے بھی شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں