جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چینی رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ہیں : جہانگیر ترین

پرنسپل سیکریٹری

ملتان : جہانگیر خان ترین نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو سازش کا محور قرار دے دیا۔ جہانگیر ترین نے چینی بحران کو سیاسی رپورٹ قرار دے دیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین نے چینی بحران رپورٹ کو سیاسی رپورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان مسلسل وزیراعظم عمران خان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ چینی رپورٹ کے پیچھے اعظم خان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو عہدے سے ہٹا دیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہانگیر ترین نے کہا کہ میں کسی ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں رہا۔ لوگ اپنے حقا ئق درست کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے انکوائری کمیٹی کے اہلکار تحقیقات کررہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں۔

متعلقہ خبریں