جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی اکٹھے میرے دفتر نہیں آئے : فروغ نسیم

اعظم خان، شہزاد اکبر

اسلام آباد : فروغ نسیم نے بھی بشیر میمن کے الزامات کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی اکٹھے میرے دفتر نہیں آئے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بشیر میمن کے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ قاضی فائز عیسی کیس کے حوالے سے کبھی بھی بشیر میمن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی اکٹھے میرے دفتر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں : بشیر میمن کو قاضی فائز معاملے پر ملاقات کے لیے کبھی نہیں بلایا : شہزاد اکبر

انہوں نے کہا کہ اعظم خان صرف ایک مرتبہ میرے دفتر میں قانونی اصلاحات کے متعلق تبادلہ خیال کرنے آئے۔ وزیراعظم عمران خان ، اعظَم خان اور شہزاد اکبر نے مجھ سے اس بارے میں کبھی بات نہیں کی کہ انہوں نے جسٹس عیسیٰ کیس پر بشیر میمن سے کوئی بات کی ہو۔

متعلقہ خبریں