جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بابا گرونانک دن کو علامہ اقبال سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں : شیخ رشید

بابا گرونانک دن

اسلام آباد : شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرتار پور خطے کی تاریخ بدلنے جارہا ہے۔ جو بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کو علامہ اقبال کے جنم دن سے ملا رہے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جاری ویڈیو بیان میں کرتار پور کوریڈور اور مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر تبصرہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرتار پور خطے کی تاریخ بدلنے جارہا ہے۔ خارجہ امور پر عمران خان اور قمر جاوید باجوہ کی تاریخی کامیابی ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے کرتار پور کے خلاف بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عقل کے اندھے، کم عقل اور ذہنی پستی کے شکار اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کرتار پور سے کشمیر کو کتنا فائدہ ہوگا۔ جو بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کو علامہ اقبال کے جنم دن سے ملا رہے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرتار پور راہداری کھولنے پر بھارت میں پاکستانی جھنڈے لہرا دیئے گئے

وزیر ریلوے نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور نے نریندر مودی کے سینے پر وہ مونگ دلی ہے، جن کو ان کا اندازہ نہیں ہے۔ کچھ لوگ عدلیہ کو متنازعہ بناکر کس کی خدمت کررہے ہیں انتشار اور خلفشار سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے ہی جال میں پھنسیں گے اور ناکامی کا منہ دیکھیں گے۔ کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی اور پاکستان ترقی کرے گا۔

متعلقہ خبریں