جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر اعظم ملین ڈالر کرکٹر ہیں: روی چندرن ایشون

روی

کراچی: بھارتی بالر روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کو ملین ڈالر کرکٹر قرار دے دیا۔

یو ٹیوب پر انضمام الحق سے گفتگو میں بھارتی اسپنر نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین کو ایکشن میں دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے جس سے میں بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتا ہوں، بابر نے آسٹریلیا میں سنچری بنائی، وہ ملین ڈالر کرکٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5؛ بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بناکر نمایاں رہے

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی اور اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کوئی بھی بیٹسمین 7یا 8سال میں عروج پر پہنچتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر نے صرف 5سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انھیں ابھی مزید بلندیوں کو چھونا ہے۔

متعلقہ خبریں