جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر اعظم کا انگلش کاؤنٹی سومر سیٹ سے معاہدہ

انگلش کاؤنٹی

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سمر سیمٹ کاؤنٹی سے دوبارہ معاہدہ طے پا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کی متاثرکن کارکردگی کی بدولت انہیں سمرسیٹ کاؤنٹی نے اس سال کے سیزن میں بھی شامل کر لیا ہے، بابراعظم 28 مئی سے 2 جولائی تک کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح اور وقار کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے نوجوان کرکٹرز کو مشورے

بابر اعظم نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کی 13 اننگز میں مجموعی طور پر 578 رنز بنائے تھے جس میں 102 رنز کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ سمر سیٹ کا حصہ بننے پر خوش ہیں، سمر سیٹ کے پاس اچھا اسکواڈ ہے اور مجھے ان کے ساتھ کھیل کر اچھا لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں