جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر اعظم نے انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے معاہدہ کرلیا

انگلش کاؤنٹی

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔

سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے اعلامیہ کے مطابق بابر اعظم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد 2 ستمبر کو کاؤنٹی ٹیم جوائن کرلیں گے اور 4 اکتوبر تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق بابر اعظم آخری 7 میچز کے ساتھ ساتھ اگلے مراحل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں دیگر میچز کے لیے بھی سمرسیٹ کو دستیاب ہوں گے۔

نئے معاہدے کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر سمرسیٹ کی نمائندگی کرنے پر خوش ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ سیزن میں بھی کاؤنٹی کرکٹ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کی تھی اور 578 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی رہے تھے۔

متعلقہ خبریں