جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر اعظم نے پی ایس ایل 6 کے پہلے ہی روز پی ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر

عالمی کرکٹ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے والے بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن کے پہلے ہی روز پی ایس ایل کا ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

انھوں نے پی ایس ایل کے 48 میچز میں چودہ نصف سنچریوں کی مدد سے 1 ہزار 540 رنز بنالیے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ اعزاز پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے ہی میچ میں چوبیس رنز بنا کر انجام دیا۔

ان سے قبل یہ اعزاز پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے پاس تھا، کامران اکمل نے اب تک 56 میچز میں ایک ہزار537 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں