جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابراعظم نے میچ میں بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا: انضمام الحق

ٹیسٹ

لاہور: انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز انضمام الحق نے پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے میچ میں بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں فواد عالم اور اظہر علی کی پارٹنرشپ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

انہوں نے کہا کہ ستائیس رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد جس انداز میں ان دونوں بلے بازوں نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالا وہ قابل ستائش ہے۔

متعلقہ خبریں