جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بابراعظم نے کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، نمبر ون بلے باز بن گئے

ون بلے

پاکستان کرکٹ کے لیے 18 سال بعد بڑا اعزاز، بابراعظم ون ڈے میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم 865 ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں، بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو بیٹنگ تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں: شان پولاک

بابراعظم اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں جبکہ اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن چکے ساتھ ہی ساتھ بابراعظم کا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔

اوپنر فخر زمان بھی ٹاپ دس بلے بازوں میں شامل ہوگئے اور ساتواں نمبر حاصل کرلیا اس کے ساتھ ہی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا باؤلرز میں 11واں نمبر آگیا۔

متعلقہ خبریں