جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف سنچری کرکے انضمام الحق سے اہم اعزاز چھین لیا

اعزاز

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے بابر اعظم نے سابق کپتان انضمام الحق سے اہم اعزاز چھین لیا۔

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بنے، اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اور رضوان کی شاندار اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

اس کے علاوہ بابر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے۔

بحیثیت کپتان ان کی تینوں فارمیٹ کی سنچریوں کی تعداد 10 ہے جبکہ انضمام الحق 9 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں