جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر اعظم ویرات کوہلی کے ریکارڈز کے دشمن بن گئے

ریکارڈز

کراچی: بابر اعظم ویرات کوہلی کے ریکارڈز کے دشمن بن گئے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کو کوہلی کے تیز ترین 1500 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے 2 اننگز میں 95 رنز درکار ہیں۔

بابر اعظم ویرات کوہلی کے ریکارڈز کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 39 اننگز کھیل کر 1500 رنز بنائے تھے، بابر اعظم 36 اننگز میں 1405 رنز بنا چکے ہیں۔

اس سے قبل بابر اعظم تیز ترین ہزار رنز بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ کوہلی نے 27 اننگز میں 1000 رنز بنائے تھے بابر اعظم نے 26 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی سینچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا تھا کوہلی نے 82 اننگز کھیل کر 11 سینچریاں بنائیں تھیں جبکہ بابر اعظم نے 71 اننگز میں 11 سینچری بنا کر کوہلی کو پچھاڑ دیا۔

متعلقہ خبریں