جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطاء نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بابر بن عطاء

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطاء نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے سماجی میڈیا اپنی ٹوئٹ میں استغفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ جو مشن انہیں دیا گیا تھا وہ انہوں نے مکمل کیا اور وہ اس لیے استعفیٰ دے رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے والد کو وقت نہیں دے پارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک نے پولیو ویکسین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے پپیجز کو بلاک کر دیا

انہوں نے کہا کہ  میں استعفیٰ جمع کروانا چاہتا ہوں کیونکہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہونے کی وجہ سے میں اپنے بیمار والد کی صحت پر توجہ نہیں دے پارہا اور میں اپنی باقی زندگی اس بات پر افسوس کرکے نہیں گزارسکتا کہ میں نے اپنے والدین کا خیال اس وقت نہیں رکھا جب انہیں میری سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

بابر بن عطاء کا کہنا تھا کہ مجھے دنیا کے بہترین دماغوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور پاکستان پولیو پروگرام کو قلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا۔

بابر بن عطاء نے مختلف ٹوئٹس میں اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں