جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بابر کے والد نے بیٹے کے مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی

اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے بیٹے کے ایک اور مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی۔

اعظم صدیق نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پاک انگلینڈ سیریز کے برابر ہونے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘پردیس سے دیس والوں کو سلام، میرے خیال میں آج پاکستانی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اُس کا آپس کا اتفاق، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور ایک دوسرے پر سب کا اعتماد اور عوام کی دعا اور پیار جیتا ہے، جو جیتا وہی سکندر۔

بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کون جان سکتا ہے، پاکستان زندہ باد’۔

اس پوسٹ پر ایک خاتون نےکمنٹ کیا اور کہا کہ ’انکل میرا 6 سالہ بیٹا بابر سے ملنا چاہتا ہے، ہم کیسے پوری کریں اس کی خواہش‘۔

جواب میں بابرکے والد نے کہا ‘ایک فرشتہ بابر سے ملنا چاہتا ہے، اس سے بڑی بابر کی خوش قسمتی اور کیا ہوگی، ہو جائے گا مجھے وطن واپس آنے دیں’۔

متعلقہ خبریں