اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلارہی ہے۔
پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایس او پیز کا مذاق اڑایا، اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے۔ ماسک نہ پہن کرمریم نواز کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟
بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراھی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے #PDMMultanJalsa
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 30, 2020
مریم نواز کی تقریر میں جس طرح کرونا SOPs کا مذاق آڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے، ماسک نہ پہن کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟ بدقسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاھتے ہیں، خدا کرونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 30, 2020
یہ بھی پڑھیں: ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت اپنی گرفتاری دینے کیلئے تیار ہے: آصفہ بھٹو
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ، مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں، خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈر شپ سے بھی پناہ دے۔