جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

تباہ کن سیلاب کے باعث خراب معاشی صورتحال، فرانس اور پاکستان کے درمیان تعاون پر اتفاق

تباہ کن سیلاب

نیویارک : فرانس اور پاکستان کے درمیان تباہ کن سیلاب کے تناظر میں معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تعاون پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے تباہ کن سیلاب ، معیشت اور اس کی تعمیر نو میں مدد سے متعلق پاکستان کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب متاثرہ بچوں کی خوراک میں کوئی بھی کمی نہ آئے : وزیر اعظم

فرانس رواں سال کے اختتام سے پہلے بین الاقوامی مالیاتی و ترقیاتی شراکت داروں کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک بین کانفرنس کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو میں تعاون کو فعال کرنا ہے۔

کانفرنس میں موسمیاتی لحاظ سے پائیدار تعمیر نو سے متعلق فنانسنگ اور قابل تجدید توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے پر توجہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں