جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی والوں کیلئے بری خبر، بجلی فی یونٹ 11 روپے مہنگی کردی گئی

نیپرا

کراچی: نیپرا نے شہر قائد کے صارفین کو بجلی کی قیمتوں کا بڑا جھٹکا لگا دیا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے صارفین پر 25 ارب روپے سے زیادہ اضافی بوجھ منتقل ہوگا، بجلی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر مزید سستا ہوگیا

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔

جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3 روپے 1 پیسہ چارج کیا جائے گا جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی کے صارفین مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ بھی بجلی کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں