جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بہاولنگر : ٹریکٹر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا

سائیکل سوار بھائیوں

بہاولنگر : ڈرائیور تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر پر قابو نہیں رکھ سکا اور موٹر سائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا۔

بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر ڈھاباں اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا۔ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار بھائیوں کو روند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ، 25 افراد زخمی

زخمی بھائی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالر قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمد یاسر اور زخمی کی محمد حسیب کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں بھائی لاہور سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر 118 سکس آر فقیر والی جارہے تھے۔

متعلقہ خبریں