جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

باجوڑ : ڈیم میں ڈوبنے والے مسافروں کی تلاش کیلئے آرمی کے غوطہ خور پہنچ گئے

آرمی کے غوطہ

پشاور : باجوڑ کے راغگان ڈیم میں لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لیئے آرمی کے ماہر غوطہ خور پہنچ گئے۔

گزشتہ روز باجوڑ کے راغگان ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی کے لاپتہ مسافروں کی تلاش کے آرمی کے ماہر غوطہ خور کے 20 اور 20 ریسکیو تجربہ کار غوطہ خور ٹیم پہنچ گئی، جنہوں نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارشوں نے مزید 14 افراد کی جان لے لی اور 26 کو زخمی کردیا

اب تک 3 افراد لاپتہ ہیں۔ ساری رات بھی ریسکیو اور ایف سی فورسز کا ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ اب تک 12 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، جبکہ 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

تین لاپتہ افراد کے لواحقین ڈیم ریسکیو ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 ہے۔

متعلقہ خبریں