جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

باجوڑ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے چار اہلکار شہید

ایف سی اور پولیس

اسلام آباد : باجوڑ میں گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایف سی اور پولیس کے چار اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے دبرائی میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیئے آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان؛ دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک سپاہی شہید

آپریشن کے دوران گاڑی باجوڑ میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایف سی اور پولیس کے چار اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید اہلکاروں میں ایف سِی کے لانس نائیک مدثر اور سپاہی جمشید، جبکہ پولیس کانسٹیبل عبدالصمد اور نور الرحمان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں