جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

باجوڑ : تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، آپریشن میں طالبان کے دو دہشت گرد ہلاک

طالبان کے دو دہشت

باجوڑ : سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، آپریشن میں طالبان کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز نے رات گئے حساس اداروں کی خفیہ اطلاعات پر تحصیل اتمان خیل کے علاقے قذافی میں آپریشن کے دوران تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی خفیہ آمدو رفت کی اطلاع اور دہشتگردی کے ممکنہ واقعے کے پیش نظر کیئے گئے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

دہشتگردوں کے قبضے سے ہتیاروں کے علاوہ بھاری مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں