جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خاندان بھٹو میں خوشیوں کا سماں آگیا

bakhtawar-bhutto-zardari-wedding

پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ شب رشتہ ازدواج میں بندھیں تو دنیا بھرکی اہم شخصیات نے ان کی نئی زندگی کے آغاز پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

بختاور بھٹو زرداری کا نکاح پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار 33 سالہ محمود چوہدری سے بلاول ہاؤس میں ہوا ۔

نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس میں منعقد ہوئی اور نکاح ٹھٹہ کے عالم مولانا غلام محمد سہو نے پڑھایا۔

نکاح کی تقریب میں آصف زرداری اور ان کے بھائی بلاول بھٹو زرداری سمیت ان کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

اس خوشی کے موقع پرٹوئٹر صارفین نے مختلف اندازو الفاظ میں بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر دلہن کے بھائی نے ان الفاظوں میں اپنے احساسات کا اظہار کیا

 

ڈاکٹر یونس شاکر نے کچھ اس طرح مبارک باد دی

 فائزہ داؤد نے اپنے ٹوئٹ میں روایتی پاکستانی شادی کا کیپشن ڈالا اور ساتھ رخصتی کے منظر کی تصویر پوسٹ کی

عادل اکبرخان نے نکاح کے وقت کی تصویر کے ساتھ بی بی کو مبارک باد بھی دی

فاطمہ خلیل بٹ نے ایک تصویر کے ساتھ دعا کی

متعلقہ خبریں