جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بلوچستان عوامی پارٹی نے چئیرمین نیب کی تقرری کے لئے دو نام تجویز کردئیے

نیب کی تقرری

اسلام آباد : اہم حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی نے چئیرمین نیب کی تقرری کے لئے دو نام تجویز کردئیے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر سابق جج احمد خان لاشاری اور غلام اعظم قمبرانی کا نام تجویز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کا پیٹرول اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

واضح رہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اپنا چارج چھوڑ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب تقرری کے لئے اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں