جی ٹی وی نیٹ ورک
بلوچستان

بلوچستان میں امن امان سے متعلق وزیر اعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے زیرصدارت امن وامان کا اعلی سطٰح کا اجلاس، لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار، دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لانے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوری تنصیب کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت امن وامان کا اعلی سطٰح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء ضیاء لانگو،سردار عبدرالرحمان کھیتران، میر نصیب اللہ مری، عبدالخالق ہزارہ، محمد خان لہڑی، ایم پی اے اصغر خان اچکزئی، چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہزار گنجی بم دھماکے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا گیا، ڈی آئی جی پولیس اجلاس کے شرکا کو واقعے کی بریفنگ دی۔

اجلاس میں لواحقین سے مکمل یکجہتی، تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا، شہداء کے لواحقین کو مالی معاونت کی فوری فراہمی کا اعلان بھی کیا گیا۔ زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرپرستوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا، سیکورٹی اقدامات کا جائزہ اور انہیں مزید بہتر بنانے کے لئے بعض اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

سبزی مارکیٹ ہزار گنجی سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوری تنصیب کا فیصلہ بھی اجلاس میں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں