جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے گوادر میں باڑ کی تعمیر روکنے کے احکامات

گوادر میں باڑ

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سخت مخالفت کے بعد گوادر میں باڑ کی تعمیر روک دی ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ گوادر میں باڑ لگانے کا فیصلہ شہریوں کی مرضی اور ضرورت کے مطابق کیا جائے گا، ہمارے پیش نظر شہریوں کے تحفظات ہیں، عوامی تحفظات دور کرکے ہی آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر کا سن سیٹ پوائنٹ دنیا کا خوب صورت ترین مقام ہوگا : وزیر اعلیٰ بلوچستان

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفد مقامی آبادی کے تحفظات پر اپنی سفارشات جلد وزیر اعلی بلوچستان کو پیش کرے گا۔

متعلقہ خبریں