جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعلی بلوچستان کا سریاب روڈ پر پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر تحقیقات کا حکم

سریاب روڈ پر

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے سریاب روڈ پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔ فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فوری کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں ایف آئی اے کے پولیس اسٹیشنز اور سرکلز کی انتظامی حدود میں ردوبدل

انہوں نے ہدایت کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔

جام کمال نے سریاب روڈ پر جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں