جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کسٹمز کی کارروائیاں، چار کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

چار کروڑ سے زائد

کوئٹہ : کسٹمز نے چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

بلوچستان کسٹمز نے لکپاس، رکھنی اور دالبندین کے مقام پر خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائیوں میں غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

لکپاس کے مقام پر اندورن ملک اسمگلنگ کی نیت سے جانے والی مختلف بسوں سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کیا گیا۔ برآمد کئے گئے سامان میں چھالیہ، پان پراگ، ٹائرز، کپڑا، چاکلیٹ، ملالئی، کلچ سلیب شامل ہیں۔ بس کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بحریہ اور کسٹمز کی کارروائی، 70 ملین سے زائد مالیت کی شراب برآمد

رکھنی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران پیاز کی آڑ میں ایک مزدا سے سیکڑوں بکسز پر مشتمل انڈین تمباکو برآمد کیا گیا ہے۔

دالبندین چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران بڑی تعداد میں غیرملکی سامان قبضہ میں لیا گیا، جس میں چائے کی پتی شامل ہے۔

قبضے میں لیے گئے سامان اور بسوں کی مالیت چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد ہے۔ فروٹ اور سبزیوں کی آڑ میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں