جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کا معدنی ذخائز کیلئے لائسنس جاری کرنے کا معاملہ وفاق سے اٹھانے کا فیصلہ

لائسنس جاری کرنے

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے صوبے کو اعتماد میں لئے بغیر تیل و گیس کی 6 کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کے معاملے پر کمیٹی بنادی۔

بلوچستان حکومت نے وفاق کی جانب سے صوبے کو اعتماد میں لئے بغیر معدنی ذخائز دریافت کرنے کے لئے لائسنس جاری کرنے کا معاملہ اٹھانے کے لیئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی بنادی، جو وفاقی حکومت سے معاملے کو اٹھانے کے بعد رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کو وزارت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، ملک نصیر شاہوانی، سردار یار محمد رند، اصغر خان اچکزئی، نور محمد دمڑ، میر اسد اللہ بلوچ، عبدالخالق ہزارہ، نصراللہ زیرے، گہرام بگٹی اور ثناء بلوچ شامل ہیں۔ کمیٹی جلد از جلد اپنی رپورٹ اسمبلی میں جمع کروائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ معدنی ذخائر دریافت کرنے کے لئے تیل و گیس کی 6 کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں، جس پر اسپیکر نے رولنگ دی تھی۔

متعلقہ خبریں