جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان حکومت کا تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سربراہان کے خلاف

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے طلبا و اساتذہ کا بغیر ماسک تعلیمی اداروں میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی سربراہان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بلوچستان حکومت نے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سربراہان کے خلاف کارروائی اور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ایس او پیز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ماسک کے استعمال، ہاتھ دھونے کے انتظام اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائے گی، طلباء اور اساتذہ کا ادارے میں بغیر ماسک کے داخلہ ممنوع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں کورونا وائرس کے 73 نئے کیسز رپورٹ

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس موجود ہے اور رہے گا لیکن اس کے ساتھ ہی معمولات زندگی جاری رکھنا ہوں گے۔ تعلیمی سلسلہ کسی تعطل کا شکار نہ ہو، اس کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس حوالے سے طلباء کو شعور و آگاہی فراہم کرتے رہیں۔ والدین بچوں کے لنچ باکس کی تیاری کے ساتھ ماسک اور سینیٹائزر بھی فراہم کریں۔

صوبائی حکومت این سی او سی کو پرائمری اسکول کھولنے کی تاریخ میں مزید 15 دن توسیع کی تجویز پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں