جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کے سرکاری افسران پر اسلام آباد اور پنجاب کا سفر کرنے پر پابندی

سفر کرنے

کوئٹہ : بلوچستان کے سرکاری افسران پر اسلام آباد اور پنجاب کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بلوچستان کی کوویڈ کمیٹی نے این سی او سی کی ہدایت پر صوبے بھر میں کورونا کی موجودگی کی نگرانی کے لئے 28 مارچ تک ایس او پیز پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہزاروں جیلی فش کی آمد

کمیٹی اس ہفتے کے دوران ایس اوپیز کی تعمیل کرکے رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی کو ارسال کرے گی۔

اسلام آباد اور پنجاب میں کوویڈ کی نئی لہر اور صورتحال کے پیش نظر صوبائی افسران پر 3 اپریل تک سفر کرنے کی پابندی عائد کردی گئی۔ افسران کو اجلاس میں آن لائن شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں