جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کو تیسرے روز بھی گیس کی فراہمی بحال نا ہوسکی

گیس

کوئٹہ: بلوچستان کو تیسرے روز بھی گیس کی فراہمی بحال نا ہوسکی، تین میں سے دولائنیں ٹوٹ گئیں، لائنوں کی مرمت میں مزید چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کو گیس فراہم کرنے والی تین میں سے دولائنیں بی بی نانی پل کے قریب متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت دیگرعلاقوں کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔

زرائع نے بتایا کہ ان لائنوں سے بلوچستان کو بیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ٹیکنیکل ٹیم متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اورمرمت کا کام شروع کردیا گیا۔

لیکن آج ترجمان ایس ایس جی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ متاثرہ مقام تک پہنچنے کے لیے دستیاب سڑک تین مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہے جس کی مرمت میں مزید چوبیس گھنٹے درکار ہیں سڑک کی مرمت کے بعد ہی ٹیکنیکل ٹیم متاثرہ مقام پر جا کے لائن کی مرمت کرے گی جس کے بعد بلوچستان کو گیس کی فراہمی بحال کی جاسکے گی۔

متعلقہ خبریں