جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان : لاک ڈاؤن میں نرمی کیسز میں اضافے کی وجہ قرار

کیسز میں اضافے

کوئٹہ : محکمہ صحت بلوچستان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کو کیسز میں اضافے کی وجہ قرار دے دیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق رپورٹ میں لاک ڈاون میں نرمی کو کیسز میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر 42 روز میں 45 کیسز آئے جو اگلے 45 دنوں میں بڑھ کر 500 تک جا پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، ورنہ یہ جینے نہیں دے گا : ترجمان بلوچستان حکومت

اگلے 7 دنوں کے دوران صوبے میں 500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔ دو ہفتوں کے دوران کیسز کی تعداد 1500 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق عید پر عوام کی بے احتیاطی کے بعد آنے والے چند دنوں میں کیسز میں غیر معمولی اضافی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں