جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلوچستان میں دوبارہ کورونا میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا

کیسز

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے عوام کو خبردار کردیا کہا کہ کورونا کو بڑھانا نہیں بلکہ ختم کرنا ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے گزشہ 6 دنوں میں بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی کیفیت برقرار رہی ہے کورونا کیسز میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اچانک تیزی، 88 نئے کیسز سامنے آگئے

ترجمان حکومت بلوچستان نے عوام کو سختی سے تنبیہ کی کہ احتیاط کرے ورنہ ہمیں ایک بار پھر مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے میڈیا، سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر آگاہی دی کہ کورونا سے بچنے کے لئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اب عوام کا کام ہے کہ وہ اس وبا سے جان چھڑانے میں اپنا کردار کس حد تک ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں