جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلوچستان میں خاتون صحافی کے قتل کا مقدمہ انکے شوہر کیخلاف درج

قتل

تربت: بلوچستان کے شہر تربت میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سماجی کارکن اور اینکر پرسن شاہینہ بلوچ کے قتل کا مقدمہ اس کے شوہر محراب کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی کے مطابق شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ تربت تھانے میں شاہینہ شاہین کے ماموں امجد رحیم نے درج کروایا ہے۔

قتل کے مقدمہ میں امجد رحیم نے الزام عائد کیا ہے کہ محراب نے پانچ ماہ قبل کراچی میں شاہینہ سے کورٹ میرج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: تربت میں خاتون صحافی شاہینہ شاہین قتل

ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو دوپہر بارہ بجے محراب نے پی ٹی سی ایل کالونی میں اپنے چچا اکبر کے گھر پستول سے اپنی بیوی شاہینہ شاہین پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئی،مزم شاہینہ کو مردہ حالت میں اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں