جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلوچستان میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، ایک کان کن جاں بحق

بلوچستان

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں ایک کان کن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

دکی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور کان کے اندر پھنس گئے۔ اسسٹنٹ مائنز انسپکٹر دوست محمد ناصر کے مطابق کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک کان کن ملا ازل کی لاش اور دوسرے کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان نے 6 ماہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کردی

لاش اور زخمی کو سول اسپتال دکی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ملا ازل کا تعلق سنجاوی سے ہے، جس کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں