جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے سرگرم

بلوچستان میں حکومت بنانے

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے کام شروع کردیا۔

اپوزیشن بلوچستان میں حکومت بنانے کے لئے متحرک ہوگئی ہے۔ اپوزیشن نے موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رکن بلوچستان اسمبلی بلوچستان نیشنل پارٹی اختر حسین لانگو کا کہنا ہے کہ نمبر گیم پورے ہوتے ہی عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے۔ حکومت ڈیلور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کی ن لیگ چھورٹنے والے عبدالقادر بلوچ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں غیر جمہوری حکومت کو گرا کر جمہوری پارٹیوں کی حکومت تشکیل دیں۔ اپوزیشن اراکین کے حکومتی اتحادیوں سے پس پردہ رابطے جاری ہیں ضرورت پڑی تو باضابطہ رابطے بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں