جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان : اپوزیشن نے صوبے کی تمام قومی شاہراہیں بند کردیں

اپوزیشن نے صوبے

کوئٹہ : اپوزیشن نے اپنے مطالبات کی منظوری تک صوبے کی تمام قومی شاہراہیں بند کردیں۔

بجٹ میں نظر انداز کئے جانے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا دھرنا جاری ہے۔ اپوزیشن نے احتجاج میں شدت لاتے ہوئے صوبے کی تمام قومی شاہراہیں غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید ایک ہزار 119 افراد متاثر

اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان نے کوئٹہ کچلاک روڈ، کوئٹہ پشین، کوئٹہ چمن اور دیگر علاقوں و صوبوں کو جانے والی شاہراہوں کو بڑے بڑے پتھر رکھ کر بند کردیا۔ شاہرائیں بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں