جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان سے یورپ انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسمگلنگ

خاران: بلوچستان کے شہر خاران میں پتکن کے مقام پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، پتکن ایف سی چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 99 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے ننانوے افراد بلوچستان میں پتکن کے مقام پر پکڑے گئے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر خاران کے حوالے کردیا، پکڑے جانے واالوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی سی خاران کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو انسانی اسمگلنگ کرنے والے ایجنٹ بہتر مستقبل کا جھانسہ دے کر بھاری پیسوں کے عیوض بلوچستان سے غیر قانونی طور پر ایران اور پھر ترکی کے خطرناک راستوں سے یورپ بجھوا رہے تھے۔

گرفتار افراد کا تعلق پنجاب اور کے پی کے سے ہے۔ حکومت پاکستان کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات اور ہدایات پر صوبائی حکومت اور سیکورٹی فورسز بلوچستان کے ایران بارڈر سے متصل گوادر،تربت پنجگور،چاغی اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور بیرون ممالک جانے والے کئی سو افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے ایجنٹوں نے ضلع خاران کا روٹ استعمال کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں