جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کے جو لوگ ناراض تھے انہیں مین اسٹریم میں لانا چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

شاہ محمود

کراچی: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جو لوگ ناراض تھے انہیں مین اسٹریم میں لانا چاہتے ہیں، ہم خوددار قوم ہیں، خودداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، چین کے دورے میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک پر بات چیت ہوئی، داسو واقعہ بزدلانہ کارروائی ہے، چینی اور پاکستانی متاثر ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں پاکستان میں استحکام نہیں چاہتیں، چین کے ساتھ دوستی کی نوعیت کو کچھ طاقتیں سمجھ نہیں سکتیں، کیا جمہوری روایات صرف اسلام آباد تک محدود ہیں؟، جمہوری روایات کی بات کرنیوالے لاڑکانہ میں اس کا پاس نہیں رکھتے، سندھ کے ساتھ ہمارا بہت پرانا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کا از سر نو جائزہ لینا ہے : وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، اگلے الیکشن میں سندھ کا فیصلہ مختلف ہوگا، سیاسی عمل جاری رہتا ہے، حقیقت کو تسلیم کیا جائے، بلوچستان کے جو لوگ ناراض تھے انہیں مین اسٹریم میں لانا چاہتے ہیں، افغان مشیر نے پاکستان سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ہم خوددار قوم ہیں، خودداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں