جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان: ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جھٹکے

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر اور مرکز ژوب سے 52 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ضلع ژوب میں گزشتہ روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں