جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سیکورٹی کے سخت انتظامات

بلوچستان کا آئندہ

کوئٹہ : بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی بلوچستان کا آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج بلوچستان اسمبلی میں پیش کریں گے۔

بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کے احتجاج اور کسی بھی ناخوشگوار سے نمٹنے کیلئے شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے بلوچستان اسمبلی کو چاروں اطراف سے اپنے گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان : وزیراعلیٰ پنجاب

کوئٹہ کے کئی رستوں پر حکومت کی جانب سے خاردار تاریں اور کینٹرز لگا دئیے گئے ہیں، غیر متعلقہ اشخاص کو اسمبلی کی جانب جانے سے روکا جارہا ہے۔

چمن پھاٹک، کوئلہ پھاٹک، شہباز ٹاؤن، ریلوے اسٹیشن، سول اسپتال، ریگل پلازہ سے آگے عوام کو نہیں چھوڑا جا رہا۔

دوسری طرف اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا دھرنا جاری ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دے رہی ہے۔ حکومت اب تک 200 ارب روپے مرکز کو واپس کئے ہے۔ پسماندہ ترین صوبہ ہونے کے باوجود عوام کے پیسے مرکز کو واپس کرنا نااہلی ہے۔ ایسے بجٹ کو پیش ہونے نہیں دینگے، جس میں عوام کے فلاح کے لئے کچھ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں