جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر پابندی، کم عمر طالب علموں کیلئے50 فیصد حاضری کی اجازت

کراچی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر15 فروری تک پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جِم، سنیما، امیوزمنٹ پارکس اور مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک پر کورونا وائرس جاری، مزید پانچ ہزار 472 کیسز کی تصدیق، 8 جاں بحق

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں اوقات کار کی پابندی کے بغیر جاری رہیں گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سے کم عمر طلبا کے لیے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی۔

متعلقہ خبریں